نئی دہلی : ہندوستان نے زلزلے سے بری طرح متاثر میانمار کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی پہلی کھیپ بھیجی ہے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنی پوسٹ میں، ڈاکٹر جے شنکر نے لکھا، “ایئر فورس کا سی-130 طیارہ کمبل، ترپال، حفظان صحت کی کٹس، سلیپنگ بیگ، سولر لیمپ، فوڈ پیکٹ اور کچن سیٹ لے کر جا رہا ہے۔ تلاش اور بچاؤ ٹیم اور طبی ٹیم بھی اس پرواز کے ساتھ ہے۔ ہم واقعہ کی نگرانی جاری رکھیں گے اور مزید مدد بھیجی جائے گی۔”“
قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو میانمار میں 7.7 شدت کا زبردست زلزلہ آیا تھا۔ زلزلے کی وجہ سے کم از کم 144 افراد کے ہلاک اور 732 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان زلزلہ سے متاثرہ میانمار کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔