عالمی ادارہ صحت نے عالمی وباء کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیےہندوستان پر مؤثر اور ٹھوس اقدامات پر زور دیا۔
ہندوستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ فروری میں پابندیاں اٹھانے کے بعد کورونا کو پھیلنے کا موقع دیا گیا۔ احتیا طی تدابیر کو چھوڑ دیا گیا۔
ڈبلیو ایچ او کے نمائندے کا کہنا تھا کہ بھارت میں وبا کا پیمانہ یورپ اور امریکا سے مختلف اور بڑا ہے۔ بھارت میں کورونا پھیلنے کی ایک وجہ گنجان آبادی بھی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب بہندوستان میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی خطرناک قسم کا انکشاف ہوا ہے، جو پہلے سے موجود اقسام سے پندرہ گنا زیادہ طاقتور ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم سے مریضوں کی حالت تین چار دنوں میں تشویش ناک ہوجاتی ہے، وائرس کی نئی قسم اترپردیش میں کورونا پھیلاؤ کا سبب ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات 2 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں۔