اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی و سماجی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک ہندوستان کی آبادی ایک ارب 42 کروڑ 57 لاکھ 75 ہزار 850 ہونے کی توقع ہے
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اپریل کے آخر تک ہندوستان دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی و سماجی امور (ڈی ای ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک ہندوستان کی آبادی ایک ارب 42 کروڑ 57 لاکھ 75 ہزار 850 ہونے کی توقع ہے، جس سے وہ دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔









