ناٹنگھم ٹسٹ میں ٹیم انڈیا نے اپنی دوسری اننگ 7 وکٹ کے نقصان پر 357 رن کے ساتھ ڈکلیئرکردی، اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو 521 رن بنانے کا ہدف دیا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی طرف سے انگلینڈ کو انہیں کی سرزمین پر دیا گیا سب سے بڑا ہدف ہے۔
اس سے قبل سال 2007 میں ٹیم انڈیا نے اوول کے میدان پرانگلینڈ کو 500 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے 11 سال پرانے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ ساتھ ہی سینا ملکوں، جس میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا آتے ہیں، ان میں ہندوستان کی جانب سے دیا گیا یہ دوسرا سب سے بڑا ہدف ہے۔
ہندوستان نے سال 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں 617 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ 521 رنوں کا ہدف لے کراتری انگلش ٹیم نے بغیرکسی نقصان کے 9 اوورمیں 23 رن بنا لئے ہیں۔ کیٹن جونگس 13 رن تو کک 9 رن بناکر ناٹ آوٹ ہیں۔
اس سے قبل کپتان کوہلی نے 110 اوورمیں 7 وکٹ پر352 رن بناکردوسری اننگ ڈکلیئر کردی ہے، جس وقت اننگ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا، اس وقت ہاردک پانڈیا 52 رن تو آراشون ایک رن بناکرکھیل رہے تھے۔ انگلینڈ کومیچ جیتنے کے لئے 521 رنوں کا بڑا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔ کپتان وراٹ کوہلی نے 197 گیندوں پر10 چوکوں کی مدد سے 103 رن بناکربہترین اننگ کھیلی، انہیں کرس ووکس نے ایل بی ڈبلیو کیا۔