ہانگژو، 27 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی کھلاڑیوں نے آج چین میں منعقد ہو رہے چوتھے ایشیائی پیرا گیمز میں مختلف مقابلوں میں شاندار آغاز کرتے ہوئے چھ سونے سمیت 12 تمغے جیتے۔
جمعہ کو یہاں منعقد ہونے والے میچوں میں، پرمود بھگت نے مردوں کے سنگلز ایس ایل 3 بیڈمنٹن مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا اور نتیشنک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز ایس ایل 3 میں چاندی کا تمغہ جیتا۔
بیڈمنٹن خواتین کے سنگلز ایس یو 5 زمرے میں تھلاسمتی نے تمغہ جیتا۔ انہوں نے چین کی کیکسیا یانگ کو 2-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔
بیڈمنٹن میں، سوہاس یتھیراج نے مردوں کے سنگلز ایس ایل -4 زمرے میں طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے ملائیشیا کے محمد امین کے خلاف 2-1 کے اسکور سے تمغہ جیتا۔
شیتل دیوی نے خواتین کے انفرادی کمپاؤنڈ اوپن تیر اندازی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے انفرادی کمپاؤنڈ اوپن مقابلے میں سنگاپور کی علیم نورکو شکست دے کر تمغہ جیتا۔
ایک اور میچ میں، تیر انداز راکیش کمار نے مردوں کے انفرادی کمپاؤنڈ تیر اندازی مقابلے میں ایران کے کھلاڑی کے خلاف قریبی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔