آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ونڈے میچ میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو شکست دے دی ہے۔ کپتان وراٹ کوہلی کی شاندارسنچری اورمہندرسنگھ دھونی کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کی بدولت یہ جیت ملی ہے۔
آخری اوور میں دھونی نے شاندارچھکا لگاکرمیچ برابرکردیا۔ اس کے بعد ایک رن لے کرجیت حاصل دلا دی۔ ٹیم انڈیا نے آخری اوورمیں 4 وکٹ کے نقصان پرآسٹریلیا کے 299 رنوں کے ہدف کو حاصل کرلیا۔
دنیش کارتک نے مہندرسنگھ دھونی کا بخوبی ساتھ نبھایا۔ وہ 14 گیندوں پر25 رن بناکرناٹ آوٹ رہے۔ اس سے قبل کپتان وراٹ کوہلی نے بہترین سنچری لگائی۔ تاہم سنچری بنانے کے بعد انہیں رچرڈسن نے میکسویل کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ روہت شرما نے 43 رن بنائے جبکہ سلامی بلے باز شکھردھون نے تیز کھیلتے ہوئے 28 گیندوں پر32 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ چوتھے نمبرپربلے بازی کرنے آئے امباتی رائیڈو24 رن بناکرپویلین لوٹے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ہندوستان کو299 رنوں کا بڑا ہدف دیا۔ اس بڑے اسکورکا تعاقب کرنا آسان نہیں تھا، لیکن ٹیم انڈیا کے بلےبازوں نے اس ہدف کو حاصل کرکے آسان بنا دیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے شان مارش نے شاندار سنچری لگائی تھی جس پروراٹ کوہلی کی سنچری بھاری پڑ گئی۔
آسٹریلیاکی طرف سے میکسویل نصف سنچری بنانے سے محروم رہ گئے تھے، انہوں نے 48 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ جبکہ ٹیم انڈیا کی طرف سے دھونی نےبہترین نصف سنچری لگائی۔ ان دونوں کھلاڑی کی بہترین اننگ کی بدولت آسٹریلیائی نے بڑا اسکورکھڑا کیا ہے۔ آسٹریلیا نے 50 اوورمیں 9 وکٹ کے نقصان پریہ اسکوربنایا ہے۔ اس کےعلاوہ اسٹونس نے 29 ، عثمان خواجہ نے 21 اورہینڈس کامب نے 20 رنوں کی اننگ کھیلی۔
ٹیم انڈیا کی طرف سے بھونیشورکمارنے 4 وکٹ حاصل کئے جبکہ محمد شمی کو تین وکٹ ملا۔ اس سے قبل آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کافیصلہ کیا۔ ہندوستان کے لئے آج محمد سراج ڈیبیوکیا۔ انہیں خلیل احمد کی جگہ آخری الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ حالانکہ محمد سراج اپنے ڈیبیومیچ میں مہنگے ثابت ہوئے۔ انہوں نے 10 اوورمیں 76رن خرچ کئے اورکوئی کامیابی نہیں ملی۔ اس کے علاوہ کلدیپ یادو نے بھی 10 اوورمیں 66 رن خرچ کئے اورکوئی وکٹ نہیں ملا۔ رویندرجڈیجہ کو ایک کامیابی ملی۔