ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اورمیچ فنیشرمہندرسنگھ دھونی اور کیدارجادھو کی بہترین نصف سنچری کی بدولت ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا میں تاریخ رقم کردی۔ ہندوستان نے آسٹریلیا میں پہلی بارسیریزجیتنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے تیسرے فیصلہ کن میچ میں 7 وکٹوں سے شاندارجیت درج کی ہے۔
تیسرے اورآخری ونڈے میچ میں آسٹریلیا کے 231 رنوں کے ہدف کو ٹیم انڈیا نے 3 وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ ساتھ ہی اس میچ کے ہیرو گیند بازیجویندرچہل رہے۔ انہوں نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 6 وکٹ حاصل کئے تھے۔
مہندرسنگھ دھونی نے ناٹ آوٹ87 رن اورکیدارجادھوکے 57 گیندوں پر61 رنوں کی شاندار اورسمجھ بوجھ والی اننگ کی بدولت ٹیم انڈیا نےاس دلچسپ میچ میں جیت حاصل کرکے تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ونڈے میچ میں شکست دے دی۔ ٹیم انڈیا کی جیت میں کپتان وراٹ کوہلی کا بھی تعاون رہا۔ انہوں نے 46 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ 46 رن بنا کر رچرڈسن کی گیند پرکیچ آوٹ ہوکرپویلین لوٹ گئے تھے، جس پرانہوں نے ناراضگی کا اظہارکیا تھا۔
اس سے قبل آسٹریلیا کو ٹیم انڈیا نے 230 رنوں پرروک دیا۔ آسٹریلیا ئی ٹیم 49 ویں اوورمیں 230 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔ اس طرح ٹیم انڈیا کو231 رنوں کا ہدف دیا تھا، جسے اس نے 7 وکٹ باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے یجویندرچہل نے قاتلانہ گیند بازی کی اور 6 وکٹ حاصل کرکے آسٹریلیا کو بڑا اسکوربنانے سے روک دیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہینڈ کامب نے نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 58 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ شان مارش 39 رن، عثمان خواجہ نے 34 رنوں کی اننگ کھیلی۔ جبکہ میکسویل نے 26 رنوں کا تعاون دیا۔ ٹیم انڈیا کی طرف سےیجویندرچہل نے 6 وکٹ حاصل کئے جبکہ محمد شمی اوربھونیشورکمارنے دودو وکٹ حاصل کئے۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ اسکورررہے پیٹرہینڈس کامب کی 58 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ امپائرنے انہیں ایل بی ڈبلیودیا، لیکن انہوں نے ریویولیا۔ حالانکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس کے ساتھ ہی چہل کے پانچ وکٹ پورے ہوگئے ہیں۔ ہندوستانی کپتان کوہلی نے ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کافیصلہ کیا تھا، جو صحیح ثابت ہوا۔