خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے خبر دی ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو کل یعنی کہ جمع کے روز رہا کر دئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے ’’قیام امن کے لئے پاکستان کی طرف سے ونگ کمانڈر ابھینندن کو کل رہا کر دیا جائے گا۔‘‘
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے آج پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم آگے کوئی جنگ نہیں چاہتے ہیں اور اس کے لئے میں نے کل وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن ہم جو یہ کوشش کر رہے ہیں اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔‘‘