جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے تقریباً 1000 کلو گرام کا بم دہشت گرد کیمپوں پر گرا کر اسے برباد کر دیا۔
جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اس کے دہشت گرد کیمپوں پر کثیر مقدار میں بم گرا کر اپنا رخ ظاہر کر دیا ہے۔ ہندوستان نے پاکستانی دہشت گرد کیمپوں میں تقریباً 1000 کلو گرام کا بم گرایا ہے جس سے اس کے ٹھکانے نیست ونابود ہو گئے ہیں۔ یہ اطلاع آئی اے ایف کے ذرائع نے میڈیا کو دی ہے۔
خبروں کے مطابق پیر کی دیر رات ہندوستانی فضائیہ نے ایل او سی پار کر کے پاکستانی سرحد واقع دہشت گرد تنظیم جیش محمد کی کیمپ پر یہ حملہ کی اور کئی کیمپوں کو پوری طرح سے برباد کر دیا۔ ہندوستانی فضائیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی اے ایف طیارہ نے ایل او سی پار دہشت گردوں کے کیمپ پر تقریباً 1000 کلو گرام کا بم گرایا ہے۔ اس آپریشن میں آئی اے ایف نے جنگی طیارہ میراج کا استعمال کیا ہے۔ اس حملہ کے بعد پاکستان پوری طرح سے تلملایا ہوا نظر آ رہا ہے اور پاکستانی میڈیا ذرائع اس حملے کو ایل او سی کی خلاف ورزی قرار دے رہا ہے۔