ممبئی : بالی ووڈ کی رومانٹک فلم ’ من مرضیاں ‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں ہے ۔ اس فلم میں ابھیشک بچن ، تاپسی پنو کلیدی کردار نبھارہے ہیں ۔ اس سے قبل انوشکا شرما کی فلم ’’ پری ‘‘ او رکرینہ کپور او رسونم کپور کی فلم ’’ ویرے دی ویڈنگ ‘‘ کوبھی نمائش کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔
عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی ‘ کو بھی پاکستان میں ریلیز ہونے نہیں دیا گیا ۔پاکستان فلم سنسر بورڈ ، سنٹرل فلم سرٹیفکیشن ، کے چیر مین دانیال گیلامی نے کہا کہ ’ من مرضیاں ‘ فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں ہے ۔