نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ میں ایک ہندوستانی شہری کی موت ہو گئی۔
ہیوسٹن میں ہندوستانی قونصل خانے نے یہ اطلاع دی۔ قونصلیٹ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ٹیکساس کے ڈیلاس میں پلیزنٹ گرو میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے ایک واقعے میں ہندوستانی شہری شری گوپی کرشنا داساری کی المناک موت کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ہے۔
سفارت خانے نے کہا کہ “ہم متوفی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔” “ہندوستانی قونصل خانہ مسٹر داساری کے مقامی خاندان کے ساتھ رابطے میں ہے اور اپنی سطح پر اور مختلف ہندوستانی تنظیموں کے ذریعے ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔”
ہندوستانی حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ مسٹر داساری کی موت اراکانساس شوٹنگ میں نہیں بلکہ پلیزنٹ گروو شوٹنگ کے واقعے میں ہوئی ہے۔