بھارت کے کلاسیکل گلوکار پنڈت جسراج 90 برس کی عمر میں امریکا کی ریاست نیو جرسی میں واقع گھر میں انتقال کرگئے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔
پنڈت جسراج بھارتی کلاسیکل موسیقی کا ایک بڑا نام تھے اور ان کا تعلق میواتی گھرانہ سے تھا تاہم وہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بھارت میں نافذ لاک ڈاؤن کے وقت وہ امریکا میں مقیم تھے۔









