سکھ نوجوانوں نے انڈین ہائی کمیشن لندن سے بھارتی پرچم اتار دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکھ نوجوانوں نے خالصتان کا جھنڈا انڈین پرچم کی جگہ لہرا دیا۔
واقعہ مبینہ خالصتان کی آزادی کے لیے ہونے والے مظاہرے کے دوران پیش آیا۔انڈین حکومت نے دہلی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے پرچم اتارنے کے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ حالانکہ بعد میں اسی جگہ ایک بڑا انڈین پرچم نصب کر دیا گیا۔