ہندوستانی جوہری نے دنیا میں سب سے زیادہ ہیرے والی انگوٹھی تیار کی ہے جس کا وزن 165 گرام ہے اور اس میں 12638 ہیرے بہت احتیاط کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جوہری نے دنیا میں سب سے زیادہ ہیرے والی انگوٹھی تیار کی ہے جس کا وزن 165 گرام ہے اور اس میں 12638 ہیرے بہت احتیاط کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔

اس انگوٹھی کو ” میری گولڈ، ہیروں کی انگوٹھی” کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا ڈیزائن کنول کے پھول کی طرح ہے اور اس طرح یہ دنیا میں سب سے زیادہ ہیروں والی پہلی انگوٹھی ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اس شاہکار کو 25 سالہ ڈیزائنر ہریش بنسل نے ڈیزائن کیا ہے جس کی تیاری میں کئی ماہ کا عرصہ لگا۔ اترپردیش کے اس فنکار نے کہا ہے کہ وہ اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔









