کولکاتہ کے نیل رتن سرکار میڈیکل کالج سے شروع ہوا وبال اب ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔ ڈاکٹروں کا مخالف مظاہری اور یرتال پیر کو بھی جاری ہے۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے پیر کی صبح 6بجے سے منگل کی صبح 6 بجے تک ہڑتال بلائی ہے۔ ملک بھر میں ایمرجنسی، لیبر کی سیوا چھوڑ سبھی سیوائیں آج ٹھپ ہیں۔ ادھر بنگال کے ڈاکٹروں نے سی ایم ممتا بنرجی سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔
حالانکہ اس ہڑتال سے ایمس نے خود کو الگ رکھا تھا ۔ ایمس کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس رلیز مین اس کی جانکاری دی گئی۔ ایمس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ پیر کی صبح 9 بجے سے کام پر لوٹیں گے لیکن اب ایمس بھی اس ہڑتال میں شامل ہے۔۔
مغربی بنگال میں ہوئے ڈاکٹروں کے حملے کی مخالفت میں پیر کی صبح 6بجے سے منگل کی صبح 6بجے تک ملک بھر میں تمام ڈاکٹرس ہڑتال پر رہیں گے۔ ایمس نے پہلے اس ہڑتال سے خود کو الگ رکھا تھا بعد میں یوٹرن لیتے ہوئے ہڑتال میں شامل ہوگیا۔۔
ریزیڈینٹ ڈاکٹرس آف ایمس (آرڈی اے) کی طرف سے لیٹر جاری کرکے ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔