نئی دہلی: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعتراف کیا کہ 10 مئی کو بھارت کے بیلسٹک میزائلوں نے نور خان ایئربیس اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔ شہباز شریف کا یہ اعترافی بیان بھارتی فوج کے مشن سندور کی کامیابی کی تصدیق کرتا ہے جبکہ قبل ازیں پاکستان کی جانب سے حملوں کی تردید کی گئی تھی۔
شریف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے انہیں صبح 2:30 بجے کے قریب فون کرکے حملوں کی اطلاع دی۔ شریف نے پاکستان کی فضائیہ کی طرف سے مقامی ٹیکنالوجی اور چینی جیٹ طیاروں کے استعمال کا ذکر کیا، لیکن اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کے میزائلوں نے پاکستان میں اہداف کو نشانہ بنایا۔
جمعہ کو پاکستان مونومنٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شریف نے کہاکہ “10 مئی کی صبح تقریباً 2:30 بجے جنرل سید عاصم منیر نے مجھے بتایا کہ بھارت کے بیلسٹک میزائل نور خان ایئربیس اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا ہیں۔
دریں اثنا، بی جے پی کے رہنما امیت مالویہ نے بھی شریف کے اعترافی بیان کے ویڈیو کو ایکس پر شیئر کیا۔ مالویہ نے ٹوئٹ کیا کہ ’یہ بیان آپریشن سندھور کی کامیابی اور بہادری کو ظاہر کرتا ہے‘۔
بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد فیصلہ کن فوجی جواب کے طور پر 7 مئی کو آپریشن سندھور کا آغاز کیا۔ بھارتی مسلح افواج نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جیش محمد، لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین جیسی دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ 100 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے۔
اس حملے کے بعد، پاکستان نے لائن آف کنٹرول اور جموں و کشمیر میں سرحد پار سے گولہ باری کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں میں ڈرون حملے کرنے کی کوشش کی، جس کا مضبوط جواب دیتے ہوئے بھارت نے پاکستان کے 11 ایئر بیسز کے ریڈار انفراسٹرکچر، مواصلاتی مراکز اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
ETV URDU