نئی دہلی؛پارلیمنٹ کے مانسون سشن کا آغاز 17 جولائی سے ہوگا ۔ یہ وہی دن ہے جس دن صدارتی انتخاب کیلئے رائے دہی ہونے والی ہے ۔ پارلیمانی امور سے متعلق کابینی کمیٹی نے پارلیمنٹ کا مانسون سشن 17 جولائی سے 11 اگسٹ تک منعقد کرنے کی سفارش کی ہے ۔ کمیٹی کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔
کہا گیا ہے کہ پارلیمانی امور سے متعلق کابینی کمیٹی کا اجلاس وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ پہلے دن دونوں ایوانوں میں کارروائی نہیں ہوگی کیونکہ دو ارکان لوک سبھا کے رکن ونود کھنہ اور راجیہ سبھا کے رکن پی گوردھن ریڈی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ ان کے انتقال پر ایوان میں تعزیت کی جائیگی ۔