ہریدوار: ایران اسرائیل جنگ کا اثر اب ہریدوار تک پہنچ گیا ہے۔ جو نوجوان، خواتین اور بچے ہریدوار کے منگلور، ٹانڈا بھنیڈا اور جین پور جھنجھیڑی سے سفر اور تعلیم کے لیے ایران گئے تھے، اب وہیں پھنس گئے ہیں۔ فضائی حملوں کی وجہ سے ایران نے اپنے فضائی حدود سیل کر دیے ہیں۔ پروازیں مکمل طور پر بند ہیں۔









