ہندوستان نے ایک ہزار کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کی حامل سب سونک کروز میزائل نربھیا کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ اوڈیشہ کے ساحل پر پیر کو اس میزائل کا تجربہ کیا گیا ۔ نربھیا ایک ٹو اسٹیج میزائل ہے ، جو 6 میٹر لبمی 0.52 میٹر چوڑی ہے ۔ اس کا ونگسپین 2.7 میٹر طویل ہے۔
ڈی آر ڈی او کے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹبلشمنٹ بنگلورو کے ذریعہ بنائے گئے نربھیا آٹو پائلٹ اور نیوی گیشن تکنیکوں کا استعمال کرتا ہے ، جو “نشانت” اور “رستم” یو اے اوی کیلئے تیار کیا گیا تھا ۔
اس سے پہلے 12 مارچ 2013 کو ہوئے نربھیا کے تجربہ کو کچھ خرابی اور سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر درمیان میں ہی روکنا پڑا تھا ۔ حالانکہ 17 اکتوبر 2014 کو دوسرا لانچ کامیاب رہا ۔ 16 اکتوبر 2015 کو کئے گئے اگلے تجربہ میں میزائل 128 کلو میٹر کی دوری طے کرنے کے بعد اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا ۔