نئی دہلی: ہندوستان کے سابق چیف جسٹس اے ایم احمدی کا آج صبح (2 مارچ 2023) 91 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کا پور نام عزیز مشبر احمدی تھا اور انہوں نے 1994 سے 1997 تک ہندوستان کے 26 ویں چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ ہندوستان کے تیسرے مسلمان چیف جسٹس تھے۔









