بریلی،: زورآور لیڈر عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کو پولیس کی سکیورٹی میں قتل کیا جا چکا ہے تاہم ان کے ہمنوائوں پر کارروائی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ اسی ضمن میں پولیس نے ان لوگوں کے خلاف عدالت میں فرد جرم دائر کر دی ہے جن پر اشرف احمد سے جیل میں قید رہنے کے دوران غیر قانونی ملاقات کرنے کا الزام ہے۔رپورٹ کے مطابق اس معاملہ میں بریلی پولیس نے جیل کے دو محافظوں اور مقتول عقیق احمد کے قریبی ساتھی محمد رضا سمیت 9 افراد کے خلاف جیل میں خفیہ ملاقاتوں کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔









