انڈونیشیا میں مسافر طیارے کے دونوں پائلٹ پرواز کے دوران سو گئے اور طیارے کا رخ بھی مڑ گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوری میں باٹیک ایئر لائنز کی انڈونیشیا میں ڈومیسٹک فلائٹ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تھا، جہاز میں 153 مسافر اور عملے کے 4 افراد بھی تھے۔رپورٹس کے مطابق اس طیارے کو بعدازاں بحفاظت لینڈ کرلیا گیا تھا۔









