انڈونیشیا نے کورونا وائرس کے باعث اپنے شہریوں کے لیے رواں برس حج پروگرام منسوخ کرنے فیصلہ کرلیا اور اس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث کیا گیا ہے۔







