ماسکو، 8 ستمبر؛ انڈونیشیا کے صوبہ بینٹین میں بدھ کی صبح ایک جیل میں آگ لگنے سے کم از کم چالیس افراد کی موت ہوگئی۔
یہ اطلاع وزارت قانون اور انسانی حقوق کے محکمہ جیل خانہ کی ترجمان ریکا اپریانتی نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور دیگرمتعدد جھلس گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو جیل کی عمارت سے نکالا جا رہا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔