فیروزآباد: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ مہنگائی اور بدعنوانی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ڈبل انجن حکومت میں’ڈبل‘(دوگنا) ہوگئی ہے اور پارٹی نے ریاست کے نظم ونسق کو تباہ کردیا ہے.
ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا’ مہنگائی اور بدعنوانی ڈبل انجن حکومت میں ڈبل ہوگئی ہے پارٹی نے صوبہ کے نظم ونسق کو تباہ کردیا ہے مجرمین اور مافیا کرکٹ کھیل رہے ہیں اور پولیس ان کے لئے پچ تیارکررہی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ پولیس بی جے پی حکومت میں کنٹرول سے باہر ہے۔
’غنڈہ گردی اور کرائم میں پولیس بذات خود شریک ہے۔