واشنگٹن، 10 دسمبر (یو این آئی) امریکی ریاست پنسلوانیہ کے گورنر ٹام وولف کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور اپنی اہلییہ کے ساتھ آئسولیشن میں رہ رہے ہیں۔ مسٹر وولف نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’پیر کو ہوئے روٹین ٹسٹ میں میرا کورونا ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ مجھ میں اس کی کوئی علامات نہیں ہیں اور میں بہتر محسوس کررہا ہوں اور گھر میں آئسولیشن میں ہوں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ وہ سی ڈی سی اور صحت محکمہ کی رہنما ہدایات پر عمل کررہے ہیں ارو گھر میں کوارنٹائن میں ہیں۔
واضح رہے کہ اوکلاہامہ ، میسوری، ورجینیا، نیوادا اور کولرادو کے گورنر بھی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔