انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو اپلیکشن میں ہر وقت گم رکھنے کا ایک نیا ذریعہ تلاش کرلیا ہے اور وہ ہے فیڈ کو لامحدود بنانا۔
فیس بک کی زیرملکیت فوٹو ایپ نے خاموشی سے ایک نیا سجیسٹڈ پوسٹس فیچر متعارف کرایا ہے۔
یہ فیچر اس وقت خودکار طور پر نیا مواد صارفین کے سامنے پیش کرے گا جب اسکرولنگ کرتے ہوئے تمام اپ ڈیٹس کو دیکھ لیا جائے گا۔









