پریاگ راج : الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک عرضی کو خارج کر دیا ہے جس میں مساجد میں اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر لگانے کو آئین کے تحت بنیادی حق قرار دیا گیا ہے۔
ہائی کورٹ کے جسٹس وویک کمار برلا اور جسٹس وکاس کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینا آئین میں دیے گئے بنیادی حق کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ اذان اسلام کا اٹوٹ حصہ ہے لیکن لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینا اسلام کا حصہ نہیں ہے۔