بھوپال، 30 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈر رام کا نام لینے کی جگہ’دگ وجے’ کانام لیتے ہیں۔
مسٹر سنگھ نے آج ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں بی جے پی مدھیہ پردیش اکائی کے متعدد لیڈران مسٹر سنگھ کا نام لے کر بیان دے رہے ہیں۔
اس ایڈٹ شدہ و یڈیو میں پورے بیان کی جگہ صرف مسٹر سنگھ کا نام سنائی دے رہا ہے۔