صدر مملکت نے کہا ہے کہ امت مسلمہ قرآن پاک کی توہین برداشت کو نہیں کرے گا۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے رفسنجان شہر کے نمازیوں کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک جو آزادی اور دوسروں کے احترام کا دعویٰ کرتے ہیں وہ سب سے قیمتی آسمانی کتاب جو انسان کی رہنمائی کے لیے آئی ہے، کی توہین کر رہے ہیں ۔
سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اس اقدام نے نہ صرف دو ارب مسلمانوں بلکہ تمام آسمانی مذاہب کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی توہین تمام آسمانی مذاہب کی توہین ہے، انسانیت کی توہین اور تمام انسانی اقدار کی توہین ہے۔
#Iranian President in a phone conversation with his #Algerian counterpart said that the #Muslim nations are duty-bound to actively oppose the sacrilege of Islamic sanctities, especially the Holy #Quran.https://t.co/dbSwNyXsj9
— Mehr News Agency (@MehrnewsCom) July 1, 2023