نئی دہلی، 29 جنوری ؛صدر رام ناتھ کووند نے یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران تاریخی لال قلعے میں توڑ پھوڑاور قومی پرچم کی توہین کو بدبختانہ قراردیا ہے۔
مسٹر کووند نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن سے پہلے دونوں ایوانوں کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران کہا ، ’’ گزشتہ دنوں ترنگا اوریوم جمہوریہ کی توہین انتہائی افسوس ناک ہے ۔ جو آئین ہمیں اظہار رائے کی آزادی کا حق دیتا ہے ، وہی آئین ہمیں سکھاتا ہے کہ قانون اور اصول و ضوابط پر اتنی ہی سنجیدگی سے عمل کرنا چاہئے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سپریم کورٹ نے ابھی ان قوانین کو مؤخر کیا ہے اور حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی مکمل پاسداری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوانین وسیع تر غور و فکر کے بعد پارلیمنٹ میں منظور کئے گئے تھے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوم جمہوریہ پر مشتعل کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران کچھ سماج دشمن عناصرلال قلعہ پہنچے اور وہاں انہوں نے ترنگا کی توہین کی اور وہاں ایک مخصوص تنظیم کا جھنڈا لگادیا۔ اس دوران شرپسندوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئیں ، جس میں پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد زخمی ہوگئی۔