لکھنؤ: اہانت رسول کے سلسلے میں بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے بیان پر جاری چو طرفہ تنقید کے درمیان بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمومایاوتی نے پیر کو بی جے پی ترجمان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ’صرف ان کو معطل کرنے یا نکالنے سے کام نہیں چلے گابلکہ انہیں سخت قوانین کے تحت جیل بھیجا جانا چاہئے۔









