نیوجرسی: ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنے پیروں کا خصوصی خیال رکھیں کیونکہ اس مرض میں لگنے والے زخم بہت مشکل سے ٹھیک ہوتے ہیں اور بسا اوقات ناسور بن جاتے ہیں اور بہت سنگین صورتحال میں پیر کٹوانا بھی پڑتا ہے۔ نتیجتاً ذیابیطس کا مریض صرف چند سال کے اندر اندر فوت ہوجاتا ہے۔ اسی وجہ سے ذیابیطس میں پیروں کے زخموں سے بچنے پر بطورِ خاص زور دیا جاتا ہے۔









