صیہونی میڈيا ذرائع نے آج پیر کو رفح سرحد پر غاصب صیہونی فوج اور مصری فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی خبر دی ہے۔ المیادین چینل نے غاصب صیہونی حکومت کے چینل تیرہ کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رفح گذرگاہ پر ایک غیر معمولی واقعہ صیہونی فوج اور مصری فوج کے درمیان پیش آیا ہے-









