ہندوستان میں سی اے اے پر عبوری اسٹے دینے سے سپریم کورٹ کے انکار کے بعد سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک گیر تحریک میں تیزی آگئی

قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں خواتین کے دھرنے کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ احتجاج جاری رہے گا .انتظامیہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ شاہین باغ میں خواتین کا مظاہرہ اور احتجاجی دھرنا جاری ہے اور جاری رہے گا ۔شاہین باغ دھرنے کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ عوامی تحریک ہے، عوامی طور پر چلائی جارہی ہے اور اس کے پیچھے کوئی تنظیم یا پارٹی نہیں ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے معروف وکیل اور سماجی کارکن ایڈووکیٹ محمود پراچہ نے خوریجی میں خواتین کے دھرنے سے خطاب میں مظاہرے کو پرامن طریقے سے جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ان







