سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند کو راشٹرپتی بھون میں انٹر سروسز گارڈ آف آنر کے ساتھ رسمی الوداعیہ دیا گیا
صدر جمہوریہ نے کہا کہ 75 برسوں میں پارلیمانی جمہوریت کے طور پر بھارت نے شراکت داری اور اتفاقِ رائے کے ذریعے ترقی کے اپنے عزم کو آگے بڑھایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری تکثیریت کے ساتھ ملک مختلف زبانوں، مختلف مذاہب، مختلف فرقے، کھانے کی مختلف عادات، طرزِ زندگی اور روایتوں کو اپنا کر ایک بھارت شریشٹھ بھارت بنانے میں مصروف عمل ہے۔
اُنہوں نے مزید کہاکہ امرت کال، جو کہ آزادی کے 75ویں سال کے ساتھ شروع ہوا، بھارت کیلئے نئے عزائم کا دور ہے۔ انہوں نے کہاکہ اِن 25 برسوں میں امرت کال کے اہداف کو حاصل کرنے کا راستہ دو چیزوں سب کا پریاس اور سب کا کرتویہ کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
صدرجمہوریہ نے کہاکہ بھارت نے مشکل حالات میں نہ صرف اپنا خیال رکھا، بلکہ دنیا کی بھی مدد کی۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے ذریعے پیدا کردہ حالات میں آج دنیا بھارت کی جانب ایک نئے اعتماد کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔ محترمہ مرمو نے زور دے کر کہاکہ بین الاقوامی برادری کو عالمی معاشی استحکام، سپلائی چین کو آسان بنانے اور امن کو یقینی بنانے کیلئے بھارت سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
تقریب کے اختتام کے بعد صدر جمہوریہ راشٹرپتی بھون کیلئے روانہ ہوگئیں، جہاں اُنہیں انٹر سروسیز گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند کے تئیں اظہارِ تشکر کیا گیا اور اُنہیں رسمی الوداعیہ دیا گیا۔