کھرگون : مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کے مین گاو¿ں تھانہ حلقہ میں پولس نے اے ٹیم ایم کارڈ کی کلوننگ کرکے کئی ریاستوں میں روپے چرانے والے ایک بین ریاستی گروہ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ چودھری نے بتایا کہ آج مکیش ساہسی اور جے پال ساہسی ، جیند ضلع کے پولی باشندہ سندیپ دھانک اور کیتھل ضلع کے کلیان باشندہ سندیپ ساہسی کو گرفتارکیا گیا ہے۔
ان کے پاس سے ایک کار، 84 ہزارروپے، اے ٹی ایم کارڈ سوائپ مشین، ایک پستول و2 کارتوس، مختلف بینکوں کے 22اے ٹی ایم کارڈ،2 اینڈرائیڈ موبائل اور ملک کا نقشہ ضبط کیا گیا ہے۔