: کالعدم جماعتوں کی حکومتی سرپرستی و شیعہ دشمنی پہ سینٹ میں شور، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اس ایوان اور حکومت کی توجہ ایک انتہائی اہم اور حساس معاملے کی طرح دلوانا چاہتی ہوں، ملک میں شیعہ مسلک کے خلاف ایک سوچی سمجھی مہم ہوا پکڑ چکی ہے۔ ملک میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔









