کیا اپنے گھر کے وائی فائی انٹرنیٹ کی اسپیڈ سے بیزار رہتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کا نیا ورژن باضابطہ طور پر متعارف کرادیا گیا ہے۔
وائی فائی الائنس نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ کمپنیوں کو وائی فائی 6 سرٹیفکیشن دینے کا آغاز کررہی ہے، یعنی اب یہ گروپ وائی فائی 6 ڈیوائسز کے لیے معیار طے کرے گا۔









