لکھنؤ: راجدھانی میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے دباؤ کو دیکھتے ہوئے شہید پتھ پر چلنے والی کاروباری گاڑیوں کی انٹری پر روک لگادی گئی ہے۔دراصل شہید پتھ اجودھیا شاہراہ ، سلطانپور شاہراہ ، رائے بریلی شاہراہ وکانپور شاہراہ کو جوڑنے والا ایک اہم راستہ ہے ،موجودہ وقت میں کاروباری گاڑیوں کی تعداد زیادہ ہونے سے آئے دن حادثوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔
ڈی سی پی ٹریفک ہردے کمار کے مطابق ٹریفک جام ،عوامی تحفظات ، عام شہریوں کی سہولیات کے مدنظر شہید پتھ کمتاتراہے سے ایئر پورٹ تراہے تک چلنے والی سبھی چھوٹی بڑی کاروباری گاڑیوں پر بدھ سے پابندی لگادی گئی ہے۔یہ صبح ۶ بجے سے رات ۱۱بجے تک رہے گی،اس دوران پک اپ ، میجک ، بڑے کاروباریوں میں تیل ،گیس کے ٹینکر وتعمیراتی اشیاء لے جانے والی گاڑیاں ، ٹھیکہ گاڑی کی نجی بسوں آل انڈیا پرمٹ کی مسافر بسیں نہیں چل سکیں گی۔ ان گاڑیوںکی شہید پتھ پر انٹری رات ۱۱ بجے سے صبح ۶ بجے تک رہے گی۔
اس سلسلہ میں پہلے سے قائم نوانٹری پاس سبھی گاڑیوں کے منسوخ کردئے گئے ہیں۔وہیں لکھنؤ میں پٹرول، ڈیزل ، گیس کے ٹینکر ، کانٹریکٹ کیرج وآل انڈیا ٹورسٹ پرمٹ والی سبھی بسیں وتعمیراتی اشیاء سے متعلق بڑی گاڑیوں کی آمدورفت رات ۹بجے سے صبح ۹بجے تک کے درمیان ہوگی۔
یہ گاڑیاں پابندی سے رہیں گی آزاد:(۱) روڈویز بسیں، (۲)سٹی بسیں نمبر (۳)ایمبولینس ؍لاش گاڑی نمبر (۴)اولا؍اوبر ودیگر ٹیکسی جو کرایہ پر چلتی ہیں۔(۵)آٹو ؍ای رکشے کو سروس لین پر چلنے کی اجازت۔