سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چھ جنوری حملہ کیس میں شامل تفتیش کرلیا گیا، ٹرمپ پر کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے تفتیش میں شامل کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی جلد گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔امریکا میں بھی آڈیو لیک، ٹرمپ کا خفیہ سرکاری دستاویز غیر قانونی طور پر پاس رکھنے کا اعتراف
سابق امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اسپیشل کونسل کی جانب سے ایک ’ٹارگیٹ لیٹر‘ موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ گرانڈ جیوری کی تحقیقات کے نشانے پر ہیں۔
We should thank Bidens personal DOJ for attacking Trump. The more they attack the more popular he gets. Free publicity. Trump is battling the Deep State for the American people and people are waking up. https://t.co/ngItLSPIWO
— Randy Gipson ✝️🇺🇲💯 (@RandyGipson15) July 19, 2023
غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی وفاقی پراسیکیوٹر پیٹر زیڈنبرگ نے کہا ہے کہ کسی ملزم کو ’ٹارگیٹ لیٹر‘ ملنا اس بات کی علامت ہے کہ اسے متنبہ کیا جائے کہ آپ پر فرد جرم عائد کی جارہی ہے۔
Trump prepares for ‘Arrest & Indictment’ in Jan 6. probe https://t.co/ewUj8nFyIg @msnbc @AliVelshi
"Ret. Judge Luttig: "Donald Trump, his allies, and his supporters are a clear and present danger to our democracy,”
Trump sees the rule of law as inconvenient."— Owl Mirror (@R_Owl_Mirror) July 19, 2023