آئی پی ایل 11 میں ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرس بنگلورو کے میچ میں ایک بڑی غلطی ہوگئی ۔ ٹورنامنٹ کے براڈ کاسٹر نے ٹی وی امپائر کو غلط ری پلے دکھادیا حالانکہ اس کا میچ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑنے والا تھا ۔
آر سی بی کی اننگز کے 18 ویں اوورس کی آخری گیند پر جسپریت بمبرہ نے امیش یادو کا وکٹ لیا ۔ امیش کوور فیلڈر روہت شرما کو کیچ تھما کر آوٹ ہوئے ۔ امپائر نےتیسرے امپائر کو گیند صحیح تھی یا نہیں ، دیکھنے کیلئے کہا ، ر ی پلے سامنےآیا کہ اگلا پاوں کریز کے اندر تھا اور امیش یادو نان اسٹرائیک پر تھے ۔ کسی کی توجہ نہیں گئی کہ امیش تو اسٹرئیکر اینڈ پر تھے ۔
ری پلے دیکھنے کے بعد کمنٹیٹر سنیل گواسکر حیران رہ گئے۔ انہوں نے پوچھا کہ تیسرے امپائر کے پاس جانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ۔ حالانکہ اگر بمبرہ کی گیند نوبال بھی ہوجاتی تو میچ کے نتیجہ پر اس کو کوئی اثر پڑنے والا نہیں تھا کیونکہ اس وقت تک آر سی بی کے ہاتھ سے میچ نکل چکا تھا ۔ لیکن اس واقعہ کے سامنے آنے بعد ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر میچ کے اہم موڑ پر ایسا ہوا ہوتا تو کیا ہوتا۔
آئی پی ایل 2018 : ممبئی – بنگلورو میچ کے دوران کوہلی کے ساتھ بڑا دھوکہ ،
ٹورنامنٹ کے براڈ کاسٹر نے ٹی وی امپائر کو غلط ری پلے دکھادیا حالانکہ اس کا میچ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑنے والا تھا ۔
ویسے کرکٹ میں ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے جب امپائر نے غلط ری پلے دیکھ کر نو بال سے انکار کردیا ہو ۔ 2011 کے آئی پی ایل میں سچن تیندولکر اسی طرح سے آوٹ قرار دئے گئے تھے ۔ امت مشرا کے پہلے دو ری پلے میں ان کا پاوں باہر دکھ ہا تھا ، لیکن تیسرے ری پلے میں ان کا پاوں لائن کے اندر تھا ۔ بعد میں پتہ چلا کہ امپائر کو جو تیسرا ری پلے دکھایا گیا تھا ، اس میں سچن نان اسٹرائیکر اینڈ پر تھے ۔
ایسا ٹیم انڈیا کے سابق کپتان دھونی کےساتھ بھی ہوچکا ہے ۔ سال 2011 میں ہی ویسٹ انڈیذ کے خلاف بارباڈوس ٹسٹ میں دھونی کو نو بال پر آوٹ دیا گیا ۔ میدان پر موجود امپائر کو شک تھا کہ گیند باز کا پاوں لائن سے باہر گیا ہے ، لیکن ری پلے میں ان کا پاوں ٹھیک دکھا ۔ اس واقعہ کے بعد براڈکاسٹر نے اسے انسانی غلطی قرار دیا ۔ خیال رہے کہ ری پلے آپریٹر جب دو مرتبہ بٹن دبا دیتا ہے تو اس طرح کی غلطی ہوجاتی ہے۔