نئی دہلی: رائل چیلنجرس بنگلور نے سپر اوور میں ممبئی انڈینس کو شکست دے دی۔ سپر اوور میں ممبئی انڈینس ن 8 رن کا ہدف دیا تھا، جسے وراٹ کوہلی نے آخری گیند پر چوکا لگا کر حاصل کرلیا۔
ممبئی انڈینس ایک وقت یکطرفہ ہارتی ہوئی نظر آرہی تھی، مگر کیرون پولارڈ اور ایشان کشن کی آتشی اننگ کے سبب ممبئی نے میچ ٹائی کروا دیا۔ حالانکہ سپر اوور میں جیت حاصل نہیں کرپائی۔ ایشان کشن نے 99 رن بنائے، جبکہ کیرون پولارڈ نے 24 گیندوں پر ناٹ آوٹ 60 رن بنائے۔
رائل چیلنجرس بنگلور نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 201 رن بنائے ہیں۔ ممبئی انڈینس کے سامنے بڑا ہدف ہے۔ بنگلور کو ایک بار پھر ان کی سلامی جوڑی نے اچھی شروعات دی۔ ایرون فنچ اور دیو دت پڈیکل نے پہلے وکٹ کے لئے81 رنوں کی شراکت کی۔ نصف سنچری پورا کرنے کے بعد ایرون فنچ بولٹ کا شکار بنے جو کیرون پولارڈ کو کیچ تھما بیٹھے۔ ان کے آوٹ ہونے کے کچھ وقت بعد بھی کپتان وراٹ کوہلی بھی پویلین لوٹ گئے۔ وہ 11 گیندوں میں صرف تین رن بنا پائے اور ٹیم کے لئے ایک بار پھر ناکام ثبوت ہوئے۔ حالانکہ ان کی کمی اے بی ڈیویلیئرس نے محسوس نہیں ہونے دی۔
رائل چیلنجرس بنگلور نے پیرکے روزسپر اوور میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینس کو شکست دے کر آئی پی ایل 13 میں اپنی دوسری جیت درج کرلی اور ٹیبل میں ساتویں سے تیسرے نمبر پر آگئی۔ بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے سپر اوور میں فاتح رن بنائے۔ رائل چیلنجرس بنگلور نے اوپنر دیووت پڈیکال (54)، ان کے ساتھی بلے باز ارون فنچ (52) اور اے بی ڈویلیئرس (ناٹ آؤٹ 55) اور شیوم ڈوبی کے طوفانی ناقابل شکست 27 رنوں کی مدد سے 20 اوور میں تین وکٹ پر 201 رن بنائے۔ ممبئی انڈینس نے ایشان کشن کے 99 اور کیرون پولارڈ کے شاندار 60 رن کی بدولت 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 201 رن بنائے۔ اسکور برابر رہا اور فیصلہ کیلئے میچ ایک سپر اوور میں چلا گیا۔ یہ آئی پی ایل 13 کا دوسرا سپر اوور تھا۔ ممبئی انڈینس کی طرف سے نودیپ سینی کے سپر اوور میں سات رنز بنائے جبکہ بنگلور نے جسپریت بمراہ کے سپر اوور میں آخری گیند پر سنسنی خیز کامیابی حاصل کی۔ بنگلور کی یہ تین میچوں میں دوسری جیت ہے جبکہ ممبئی کی تین میچوں میں یہ دوسری شکست ہے۔