جے پور: راجستھان رائلز کے 14 سالہ اوپننگ بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے تاریخ رقم کردی۔ ویبھو نے آئی پی ایل 2025 کے 47ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف طوفانی سنچری اننگز کھیل کر تاریخ رقم کی۔انھوں نے جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں 7 شاندار چوکوں اور 11 طوفانی چھکوں کی مدد سے 35 گیندوں میں سنچری بنائی۔
ویبھو سوریہ ونشی نے تاریخ رقم کر دی:
اس سنچری کے ساتھ ویبھو سوریہ ونشی آئی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ یوسف پٹھان کے نام تھا جنہوں نے 37 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
پٹھان نے 2010 میں ممبئی انڈینز کے خلاف راجستھان رائلز کے لیے سنچری بنائی تھی، اب ویبھو نے 35 گیندوں میں سنچری بنا کر انھیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ویبھو آئی پی ایل میں سب سے تیز سنچری بنانے والے بھارتی کھلاڑی:
ویبھو اب آئی پی ایل میں سب سے کم گیندوں پر سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ وہ کرس گیل کے بعد دوسرے بلے باز ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل نے 2013 میں آر سی بی کے لیے کھیلتے ہوئے پونے واریئرز کے خلاف صرف 30 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری ہے۔
ویبھو نے سب سے کم عمر میں سنچری بنائی:
اس کے ساتھ ویبھو سب سے کم عمر میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 14 سال 32 دن کی عمر میں سنچری بنائی۔ انہوں نے وجے زول کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2013 میں ممبئی کے خلاف 18 سال اور 118 دن کی عمر میں مہاراشٹر کے لیے سنچری بنائی تھی۔
اس میچ میں گجرات ٹائٹنز کے 209 رنز کے جواب میں راجستھان رائلز نے 15.5 اوورز میں 2 وکٹ پر 212 رنز بنا کر جیت درج کی۔ ویبھو سوریہ ونشی 101 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی بنے۔