ایرانی پولیس نے سوشل میڈیا پر خطرناک پرینک کی ویڈیوز بنانے والے 17 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ان افراد کو ایرانی دارالحکومت میں افراتفری پھیلانے پر گرفتار کیا گیا۔
مقامی اخبارات کے مطابق دارالحکومت تہران میں یہ لوگ اپنے پرینک میں نقلی خودکشی اور قتل کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی میٹرو کی سیڑھیوں پر لوگوں کے منہ پر کیک بھی مل دیتے تھے۔









