ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک کورونا کے چار ہزار تین سو انتالیس مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ایران کی وزارت صحت کے شعبہ اطلاع رسانی کے سربراہ کیانوش جہانپور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بارہ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور افسوس کہ اب تک چھے سو گیارہ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔









