ایران میں کویت میں امریکی بیس کو مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روسی میڈیا نے ایران کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق کویت میں واقع ایک امریکی ائیر بیس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے سے شدید نقصان پہنچا۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن پر چار میزائل داغے، جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا۔
ایران کے مطابق اب تک ان حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے امریکی اہلکاروں کی تعداد 560 تک پہنچ چکی ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
ہتھیار ڈالنے والوں کو معافی ملے گی ورنہ یقینی موت کا سامنا کرنا ہو گا، ٹرمپ
امریکی حکام کی جانب سے تاحال ان دعوؤں پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، صورتحال کے باعث خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور عالمی برادری نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔