تہران: ایران نے سعودی عرب کے شہر قطیف اور مدینہ منورہ میں مساجد کے قریب 3 خود کش دھماکوں کی شدید مذمت کی۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ ’دہشت گردوں نے تمام حدیں پار کرلیں ہیں، جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے اس وقت تک سنی شیعہ دہشت گردی کا نشانہ بنتے رہیں گے۔‘
خیال رہے کہ سعودی عرب کے شہر قطیف اور مدینہ منورہ میں مساجد کے قریب 3 خود کش دھماکوں میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔
اس سے قبل جدہ میں قائم امریکی قونصل خانے کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی۔
ایران کے وزیر خارجہ کے ترجمان بہرام گھاسیمی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’دہشت گردوں کا کوئی مذہب، قومیت اور کوئی سرحد نہیں ہوتی اور دہشت گردی کے خلاف عالمی اور علاقائی طور پر متحد ہوئے بغیر کوئی چارہ نہیں۔‘
Iran has lost a towering figure in international cinema. May the Almighty receive him in His Infinite Mercy. Rest in peace ostad;#Kiarostami
— Javad Zarif (@JZarif) July 5, 2016
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب خودکش دھماکے کی کسی بھی شدت پسند ذمہ داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان خطے میں بالادستی کی دوڑ کی وجہ سے تعلقات کشیدہ ہیں۔
رواں سال 5 جنوری کو سعودی عرب نے تہران میں اپنے سفارت خانے پر حملے کے بعد ایران سے سفارتی تعلقات ختم کر دیے تھے۔
اس سے قبل سعودی عرب میں ایک مشہور عالم شیخ نمر النمر کو سزائے موت دیئے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔