ایران نے خبردار کیا ہے کہ تہران پر اقتصادی پابندیاں برقرار رہیں تو جوہری ہتھیاروں کی تیاری شروع کرسکتا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی اے پی کے مطابق سرکاری ٹیلی ویژن پر ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر محمود علوی نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا جوہری پروگرام پُرامن ہے اور سپریم لیڈر کے فتوے میں جوہری ہتھیاروں سے منع کیا ہے لیکن اگر وہ (امریکا) ایران کو اس طرف دھکیل دیتے ہیں تو یہ ایران کا قصور نہیں بلکہ اس کو دھکیلنے والوں کا ہوگا۔









