ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹرمپ کو قتل کرنا نہیں چاہتا، قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایران نے گزشہ ماہ بائیڈن انتظامیہ کو اس حوالے سے خط لکھا تھا۔
خط میں ایران نے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کے قتل کی سازش نہیں کرے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کسی بھی سابق یا موجودہ امریکی عہدیدار کو قتل کرنے کی سازش کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔
واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے خبردار کیا تھا کہ ٹرمپ کے قتل کی ایرانی کوشش جنگ تصور ہوگی۔








